پنجاب بھرمیں 835ٹریفک حادثات میں08 افراد جاںبحق955زخمی

پیر جون 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی835مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں560افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں387افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 417ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز421مسافراور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ 59حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل955متاثرین میں776مرد اور179خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں152فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور571افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ232زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں690موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،77موٹر کاریں،10مسافربسیں،44وین،28ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔