پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے ،ْجسٹس ریٹائرڈناصر الملک

نگراں وزیراعظم کی بروقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت

پیر 4 جون 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہاہے کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خارجہ پالیسی، عالمی حالات اور معاشی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کیلئے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم نے بروقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔