بلاول بھٹوکا عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنیکا اعلان

پیپلزپارٹی کے چیئرمین رمضان کے بعد خیبرپختوانخواہ میں انتخابی جلسے کریں گے

پیر 4 جون 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنے کا اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین رمضان کے بعد خیبرپختوانخواہ میں انتخابی جلسے کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں انتخابی جلسوں کا شیڈول پیش کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو خیبرپختونخواہ میں انتخابی مہم کے آغاز میں 5 بڑے جلسے کریں گے جو پشاور، مالاکنڈ، ڈیراسماعیل خان، مردان اور دیر میں ہوں گے۔بلاول بھٹو پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تاریخوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ ہم نے چیئرمین کو شیڈول دے دیا، منظوری کے بعد تاریخوں کا اعلان کریں گے، تجویز دی ہے کہ پشاور میں پہلا یا پھر آخری جلسہ ہو، ابتدائی پانچ جلسوں کے بعد انتخابی مہم کے مزید جلسوں کا شیڈول بھی دیا جائے گا۔