حضرو میں چھچھ انٹرچینج پر ٹرک اور ہمسافر وین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق

پیر 4 جون 2018 16:40

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) حضرو میں چھچھ انٹرچینج پر ٹرک اور ہمسافر وین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹک کے علاقے حضرو میں چھچھ انٹرچینج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ،ْ 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اور ہائی ایس میں تصادم کے فوری بعد ہی وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 3 مسافر موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے ،ْدیگرزخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا تاہم 4 مزید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :