سی ایس آر کے تحت صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے، محسن فرقان

پیر 4 جون 2018 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ محسن فرقان نے کہا ہے کہ سی ایس آر کے تحت پورے ملک میں فلاح وبہود کے کام کئے جا رہے ہیں تاکہ انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا سکے، صدر نیشنل بینک سعید احمد کی ہدایت پر صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آغا خان یونیورسٹی میں ہسپتال کے ڈکٹرز اور انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک سی ایس آر کے تحت آغا خان یونیورسٹی بچوں کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں محسن فرقان نے بچوں کی دل جوئی کی اور تحائف تقسیم کئے جس پر بچو ں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آغاخان یونیورسٹی کے مینجر احمدمنصور ، پرویز اقبال ، محمدجاوید ، علیم خان موسی ،اکبر جمال راجمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثنا عطیہ کا چیک آغاخان یونیورسٹی کے ریسورسز مینجر احمدمنصور کو پیش کیا ۔ احمد منصور نے نیشنل بینک سی ایس آر کی جانب سے بچوں میں تحائف اور چیک عطیہ کئے جانے پر آغاخان یونیورسٹی کی جانب سے صدر بینک کا او ر نیشنل بینک سی ایس آر کے سربراہ محسن فرقان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :