سماجی رہنما محمد سلیم خمیسانی کی جانب سے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

پیر جون 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) سماجی رہنما خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین محمد سلیم خمیسانی کی جانب سے شہر کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنمائوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں سابق وفاقی وزیر عبدالحکیم بلوچ، سلیم کلمتی بلوچ، عبدالکریم بلوچ، لطیف لالوانی، یونین کمیٹی ضلع ملیر کے چیئرمین پیر صدیق شاہ، مندرہ برادری کے صدر ڈاڈا مندرہ، جرنلسٹ عنایت قمبرانی، نذیر سادھیلو، بشیر معصوم، اسلم کامریڈ بلوچ، نوڑیا برادری کے محمد جعفر یعقوب، دائود ابراہیم، عبدالرحمن عثمان، قاسم پڈھیار ،صالح محمد لنگاہ، واہگیر برادی کے عبدالحکیم، فرید، استاد صالح محمد، آدم مشکی سمیت کھیلوں اور کچھی برادریوں کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔