ہیشان تلکارتنے سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

پیر جون 16:40

کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ہیشان تلکارتنے سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر ہو گئے، ابتدائی طور پر انہوں نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ 2020ء میں جنوبی افریقہ میں شیڈول ورلڈ کپ تک فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے چھ دوسرے امیدواروں سے بھی انٹرویوز لئے تاہم ہیشان تلکارتنے لیول تھری کوچ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ تلکارتنے کو اس سے قبل سری لنکا کی سینئر ٹیم کی کوچنگ کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ہیشان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیم کی نمائندگی کا موقع دوں گا اور کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے سخت کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :