کسی میڈیا ہاؤس کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی جاتی،ترجمان پاک فوج
سوشل میڈیا پرفوج کیخلاف غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے،سوشل میڈیا پرکیا چل رہا ہے سب جانتے ہیں،ریاست مخالف مواد پرمتعلقہ اتھارٹی کوآگاہ کیا جاتا ہے،گزشتہ چار مہینوں جنوری سے مئی تک ریاست مخالف اور فوج کیخلاف اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا ہے،سوشل میڈیا پروپیگنڈا سے فرق نہیں پڑتا،ہروہ کام کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جون 2018 16:49
(جاری ہے)
لیکن اس کے باجود بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔اس بات سے کل رات تک ایل اوسی کی خلاف ورزی جاری رہی۔جبکہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا بھی کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کی ہے۔اب بھی جب ان کا فائر ایل اوسی پر ہوتا ہے توہم برداشت کرتے ہیں لیکن جب سویلین پرہوتا ہے توہم بھرپور جواب دیتے ہیں۔اگر ہمارا مقصد سیزفائر معاہدے کی پاسداری کرنا ہے توہم جواب نہیں دیں گے لیکن جب دوسری گولی آئیگی توہم جواب دیں گے۔ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔سارک ممالک کے کچھ صحافی آئے تھے ۔ان میں چار بھارتی صحافی بھی تھے۔میری ان سے بات چیت بھی ہوئی۔ہم نے ان کو شمالی وزیرستان کا دورہ بھی کروایا کہ وہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح ہم نے امن قائم کیا ہے۔ان صحافیوں نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔ان میں ایک صحافی نے بتایا کہ جب بھی پاک انڈیا تعلقات قائم ہونا شروع ہوتے ہیں توخراب ہوجاتے ہیں۔میں نے ان سے کہاکہ پاکستان ان سے ثبوت مانگ رہا ہے۔جبکہ ہمارے پا س توکلبھوشن یادیو کی شکل میں ثبوت بھی موجود ہے لیکن بھارت اس کو بھی نہیں مان رہا۔جغرافیائی لحاظ سے پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔چاہتے ہیں افغانستان سے امریکی فورسز کا پرامن خلاء ہو۔پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے دوران 70سے زائد کراس بارڈرفائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔باڑ پاکستان ہی افغانستان کے بھی حق میں ہے۔افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔چاہتے ہیں کہ عالمی فورسز افغانستان کو موجودہ حالات میں چھوڑ کرنہ جائیں۔انہوں نے کہا کی افغان مہاجرین کا خلاء چاہتے ہیں۔افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد دہشتگردی کا مقابلہ آسان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سکیورٹی فورسز نے دودہائیوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ہم نے سیکھا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔ہروہ کام کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ بارڈر پر حالات بہتر ہوئے ہیں۔بلوچستان میں سلمان بدینی کے نیٹ ورک کے خاتمے سے بلوچستان میں کافی امن قائم ہوا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کا خیبرپی کے میں انضمام ہوگیا ہے۔فاٹا کے کچھ بزرگ فاٹا انضمام کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی خدمت کرتا ہے یہ وردی اس کی ہے۔یہ وردی فوج، پولیس ، سی ٹی ڈی اور تمام فورسز کی وردی ہے۔چیک پوسٹ پرکھڑا سپاہی پاکستانی ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پرجھوٹے نعروں سے کچھ نہیں ہوتا۔وانا میں کسی بچی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔وانا میں علی وزیرنے جاکرفوج کیخلاف جھوٹے نعرے لگوائے۔ہم پرحقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن نہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ہم پر بہت سے الزامات لگے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ہرکسی کوجواب دینے کے پابند نہیں ہیں۔مسائل کے حل کیلئے منظور پشتین اور محسن داوڑ کو یقین دلایا تھا۔آرمی چیف نے ہدایت کی تھی کہ منظورپشتین کیخلاف طاقت نہ استعمال کی جائے۔آرمی چیف نے پنجاب حکام کوپی ٹی ایم کارکنان کی گرفتاری سے بھی روکا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10سالوں میں عوام کی فوج کیلئے محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ہروہ کام کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔میڈیا بہت اچھا کام کررہا ہے۔ہماری طرف سے کسی میڈیا ہاؤس کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی جاتی۔سوشل میڈیا پرفوج کیخلاف غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پرکیا چل رہا ہے سب جانتے ہیں۔ریاست مخالف مواد پرمتعلقہ اتھارٹی کوآگاہ کیا جاتا ہے۔جن لوگوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنائے ہیں یہ ایک دوسرے کیخلاف ہی کھیلتے رہتے ہیں۔گزشتہ چار مہینوں جنوری سے مئی تک ریاست مخالف اور فوج کیخلاف اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.