حضرت علیؓکے یوم شہاد ت کے موقع پر 21رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات کئے جارہے ہیں‘ڈپٹی کمشنر لاہو ر

پیر 4 جون 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ڈ ی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ حضرت علیؓکے یوم شہاد ت کے موقع پر 21رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک، تجاوزات کے خاتمہ کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ سے لٹکتی تاروں کو ہٹایا جارہا ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ا ے سی(سٹی) عبداللہ خرم نیازی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :