25 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی پراعتماد کا اظہار کریں گے‘عزیز الرحمن چن

عوام باشعور ہیں،عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو جان چکے ہیں‘صدر پیپلزپارٹی لاہور

پیر جون 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی پراعتماد کا اظہار کریں گے، بلاول قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور حقیقی نوجوان قیادت ہیں بلاول کے دو ٹوک موقف کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں۔

وہ عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو جان چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہے پیپلز پارٹی اپنی ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے شہید بھٹو اور بی بی شہید کے فلسفے پر عمل کر رہی ہے۔ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ورکرز کو بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے ۔