پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے تمام تر موجود وسائل کو استعمال میں لایا جائے ،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

پیر جون 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے تمام تر موجود وسائل کو استعمال میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار قائمقام چیئرمین عزیز اللہ آفریدی نے میٹروول یوسی 4 سائٹ زون میں موجودماڈل پارک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین ، ڈائریکٹر پارکس اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے یوسی چیئرمین نے قائمقام چیئرمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں موجود ماڈل پارک میں خواتین نوجوانوں اور بچوں کوتفریحی اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جھولوںکی فراہمی اور روشنی کی صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے قائمقام چیئرمین نے یوسی چیئرمین کو یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا ماڈل پارک میں کاموں کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے جبکہ موقع پر موجود ڈائریکٹر پارکس کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا ماڈل پارک میںجھولوں کی فراہمی، گھاس کی کٹائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں پارک میں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کیلئے عملے کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے ڈائریکٹر پارکس نے قائمقام چیئرمین کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب پارکس کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ یوسی 4 میٹروول میں موجودماڈل پارک میںجھولوں کی فراہمی، گھاس کی کٹائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیئے جارہے ہیں پارک میں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کیلئے عملے کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :