مریدکے شدید گرمی ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،دم گھٹنے ، نہاتے ہوئے ڈوب کر دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 4 جون 2018 16:50

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) مریدکے اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دم گھٹنے اور نہاتے ہوئے ڈوب کر دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریدکے اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی کے ساتھ بار بار بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا دم گھٹنے اور نہاتے ہوئے ڈوب کر دو خواتین سمیت چار افراد جاںبحق ہوگئے جن میں مریدکے ٹائوں کا نواز عرف بھولا محلہ امام بارگاہ کی تیس سالہ شگفتہ قزافی پارک کی مسز اعجاز اور حدوکی کا بیس سالہ زمان شامل ہیں ۔

بار بار بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف زبردست احتجاج کیا اور چیف جسٹس لاہور ہائکورٹ سے اپیل کی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا جائے۔