آر ڈی اے ملازمین کے لئے عید گرانٹ ایوارڈ کی منظوری

پیر 4 جون 2018 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) آرڈی اے سٹاف یونین (سی بی ای) کے صدرخواجہ ارشد جاوید کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے عید گرانٹ ایوارڈ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب گریڈ1- تا گریڈ 16- کے ملازمین کو آرڈی اے ویلفیئر فنڈز ریگولیشن کے تحت 7000 روپے فی ملازم عید گرانٹ دی جائی گی۔ اس گرا نٹ سے آر ڈی اے کے 138ملا زمین مستفید ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :