نوکوٹ :پولیس کی کارروائی ، انڈین گٹکا کے 28840پیکٹس برآمد ،4 منشیات فروش گرفتار، کار تحویل میں لے لی

پیر 4 جون 2018 17:00

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) نوکوٹ کے قریبی وجوٹو تھانہ کی حدود نوکوٹ ڈیپلو روڈ پر ناکہ بندی کے دوران وجوٹو پولیس کی کاروائی انڈین گٹکا کے 28840پیکٹس برآمد چار منشیات فروش گرفتار کار بھی تحویل میں لے لی پولیس نے مقدمہ درج کرکے عدالت سے سات روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا تفصیلات کے مطابق نوکوٹ ڈیپلوروڈ پر وجوٹو پولیس کے ایس ایچ او عبدالرزاق جمالی نے ناکہ بندی کے دوران نوکوٹ سے آنے والی ٹویوٹاکرولاکار نمبر AHZ-642 کو روک کرکار کی جامع تلاشی کے دوران خفیہ ناکوں سے 150پیکٹ سفینہ 30پیکٹ شیکھر 19پیکٹ جے این ڈی اور 30پیکٹ آر آر گولڈ مجموعی طور پر 28840پڑیاں برآمد کرلیں اور کار میں سوار چار منشیات فروش امجد میمن ساون جان محمد عرف شیدی اور ڈرائیور آزاد میمن کو موقع سے گرفتار کرلیا منشیات فروشوں کا تعلق ڈیپلو شہر تھا اور انڈین گٹکا نوکوٹ براستہ گوڑابائی ڈیپلو لے جارہے تھے جبکہ وجوٹو پولیس نے منشیات میں استعمال ہونے والی کار کو بھی اپنی تحویل لیتے ہوئے چالان کردیا گیا اور چار منشیات فروشوں پر ایف آئی آر نمبر 14/2018 زیر دفعہ 269کے تحت مقدمہ کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مذید تفتیش کے لئے سات روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا ۔