پری کوارٹر فائنل میچ: شہید شریف لاشاری کو پنالٹی ککس پر شکست

پیر جون 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ملیر ینگ بوائز فٹبال کلب کے زیر اہتمام سراقبال فائونڈیشن کے تعاون سے جاری پہلے آل کراچی ماما کریم بخش قمبرانی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کے شاندار تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں ینگ گرین اور شہید شریف لاشاری فٹبال کلب مد مقابل آئے جنھوں نے اک دوسرے کو انتہائی ٹف ٹائم دیا اور دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو سبقت حاصل کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہترین حکمت عملی کی بدولت تحمل سے بال کو اپنے کنٹرول میں رکھا اور مختلف مووز بنائے لیکن دونوں جانب سے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز کے شاندار کھیل کی بدولت کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو پہلے ہاف کے مقابلے میں دونوں ٹیموں نے قدرے جارحانہ انداز اختیار کیا لیکن اک بار پھر دفاعی کھلاڑی فارورڈز پر بھاری نظر آئے اور انھوں نے مخالف ٹیم کے حملے ناکام بناتے ہوئے میچ میں اپنی پوزیشن برابری کی بنیاد پر برقرار رکھی۔

(جاری ہے)

میچ کے مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ بذریعہ پنالٹی ککس کیا گیا جس میں ینگ گرین نے تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شہید شریف لاشاری فٹبال کلب کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیاا اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ٹورنامنٹ کے سلسلے کاپانچواں پری کوارٹر فائنل میچ ارمان ملیر اور مولا بخش میموریل کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔میچ میں ریفری کے فرائض عطاء اللہ، حمزہ، امانو اور وحید نے انجام دیئے، میچ کمشنر جہانزیب جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر اسلم کامریڈتھے۔

متعلقہ عنوان :