بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا

پیر جون 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں پیر کوفی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1294ڈالرپرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250روپی اور214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان،، فیصل آباد،، لاہور،، اسلام آباد،، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57800روپے سے گھٹ کر57550روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49554روپے سے گھٹ کر49340روپے ہوگئی ۔

پیر کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔