ایل جی کے G7 تھنک اسمارٹ فون کی عالمی سطح پر فراہمی شروع

پیر 4 جون 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے جدید ترین اسمارٹ فون G7تھنک کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ یہ جنوبی کوریا کے ساتھ ایشیائی مارکیٹوں میں رواں ہفتے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ امریکاز اور یورپ بھر میں جلد متعارف کرایا جائے گا۔ ایل جی کا G7تھنک اسکی Gسیریز کا پہلا بنیادی اسمارٹ فون ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس صلاحیتوں کے ساتھ ایسے دیگر نئے فیچرز سے بھی آراستہ ہے جو ایک اعلیٰ ترین اسمارٹ فون میں موجود ہونے چاہیئیں اور یہ برسوں تک صارفین کی ضروریات پوری کرنے کی استعداد رکھتا ہے ۔

کوالکم کے جدید ترین اسنیپ ڈریگن 845 موبائل پلیٹ فارم پر چلنے کے ساتھ ایل جی کے G7فیچرز میں سوپر برائٹ ڈسپلے روشن رنگوں اور 1000 نٹ برائٹنس کا حامل ہے اور یہ انتہائی روشن جگہوں جہاں دیگر موبائل فون کام نہیں کرپاتے، یہ وہاں بھی کارآمد ہے۔

(جاری ہے)

اس میں 6.1 انچ کے کیو ایچ ڈی پلس (3120 بائی 1440) کے ساتھ اسکا 19.5:9کا فل ویژن اسکرین ریشو ہے جس کی مدد سے اسے ایک ہاتھ سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس میں موجود بوم بکس اسپیکر بڑی جگہ استعمال کی استعداد رکھتا ہے۔ اس میں ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی، ڈی ٹی ایس: ایکس اور ایئرفون جیک کی بدولت G7تھنک اسمارٹ فون آڈیو کے شوقین افراد کو بہت پسند آئے گا۔ اس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ اور 16 میگاپکسل کے بیک کیمرے نمایاں طور پر تصویر کا معیار بڑھادیتے ہیں جبکہ اس کے فرنٹ اور بیک کیمرے میں وائیڈ اینگل لینسز بھی موجود ہیں جس کی بدولت فریم میں کسی خوبصورت منظر یا زیادہ لوگوں کی تصویر باآسانی لی جاسکتی ہے۔

اس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیم (AI CAM) فیچر بھی موجود ہے جو خودکار طور پر کسی بھی منظر کو متوجہ کرتا ہے اور سوپر برائڈ کیمرا منظر میں موجود ان چیزوں کو روشن کرتا ہے جن پر روشنی کم ہوتی ہے۔ ایل جی کا G7تھنک مارکیٹ میں دستیاب اسمارٹ فونز میں پہلی ڈیوائس ہے جو گوگل لینس کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے۔ گوگل آئی/او کانفرنس میں جیسا کہ ظاہر ہے کہ گوگل لینس طاقتور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کمپیوٹر ویژن خصوصیات کے ساتھ صارفین کو زیادہ معلومات اور فون کے کیمرے کی حدود کے اندر کارآمد اہداف سرانجام دیتا ہے۔

ایل جی کے اس بنیادی اسمارٹ فون میں خصوصی طور پر گوگل اسسٹنٹ کا فیچر بھی ہے جو گوگل لینس اور گوگل اسسٹنٹ تک تیزی اور آسانی سے رسائی فراہم کرتا ہے۔ جیسے آپ زبانی حکم دیں اوکے گوگل۔ اس پر گوگل اسسٹنٹ کی (Google Assistant Key) پانچ میٹر فاصلے کی حدود سے زبانی احکامات شناخت کرسکتا ہے اور آسانی سے وہ کام سرانجام دیتا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ہوم اسمارٹ اسپیکر کی گنجائش کو دوگنا کرنے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے پورے کمرے میں آواز گونج سکتی ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور بزنس یونٹ لیڈر جیونگ یوکے نے کہا، "ایل جی کا G7تھنک اسمارٹ فون نہ صرف طاقتور خصوصیات کا حامل ہے بلکہ اس میں اس سے بھی زیادہ اہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز ہیں جو صارفین کی سہولت بالکل نئی سطح پر پہنچا دیتے ہیں۔ ہم پراعتماد ہیں کہ اگر ایک بار صارفین نے اسمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے پہنچنے والے فائدے کو محسوس کیا تو وہ فوری طور پر ملاحظہ کریں گے کہ G7تھنک اسمارٹ ٖ فون سے ان کے روزمرہ کام مزید بہتری آجائے گی ۔ " اس کی قیمت کا اعلان مقامی سطح پر دستیابی کے مطابق کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :