ذہنی امراض میں مبتلا افراد بھی روزہ دار نکلے

روزہ دار اسپیشل افراد باقاعدگی سے نماز بھی پڑھتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جون 2018 17:10

ذہنی امراض میں مبتلا افراد بھی روزہ دار نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2018ء) ذہنی امراض میں مبتلا افراد بھی روزہ دار نکلے۔ روزہ دار اسپیشل افراد باقاعدگی سے نماز پڑھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پوری دنیا کے مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔یہ مہینہ باقی تمام مہینوں سے افضل ہے اس لیے ماہ رمضان میں تمام مسلمانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور اللہ کو راضی کریں۔

لیکن ماہ رمضان میں نہ صرف عام لوگ بلکہ ذہنی طور پر معذور افراد بھی روزہ رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ذہنی مرض میں مبتلا افرادبھی باقاعدگی سے روزہ رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فاوئنٹین ہاوس لاہور میں تقریبا 400 ذہنی مریض رہتے ہیں اور ان میں سے 70کے قریب ذہنی مریض روزے رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ذہنی مریض کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے آج روزہ رکھا ہے اور مجھے سارا دن بہت پیاس لگی ہے ۔

لیکن میں نے صبر کیا ہے۔ان ذہنی مریضوں میں زیادہ تعداد ان مریضوں کی ہے جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے۔جب کہ ان مریضوں میں عورت اور مرد دونوں شامل ہیں۔ماہ رمضان کے مہینے میں یہ ذہنی مریض نعتیں بھی پڑھتے ہیں ۔فاؤنٹین ہاؤس لاہور کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فاوئنٹین ہاوس لاہور میں لائے گئے مریضوں میں سے اکثر مریض اب صحت یاب ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی پہلے سے بہتر ہے۔

اب ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ وہ مریض جن کی حالت اب بہتر ہو گئی ہے۔ان مریضوں کو ان کے لواحقین گھر لے جائیں ۔اور ان کے ساتھ اپنائیت کا مظاہرہ کریں۔جس سے مریضوں کی ذہنی حالت بلکل درست ہو جائے گی۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جن کی حالت تھوڑی بہتر ہو جائے ان کو گھر لے جانا چاہئیے اور ان کے ساتھ بہترین اخلاق کے ساتھ پیش آنا چاہئیے۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: