کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا کپڑوں کی سلائی کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ، درزی یونین کے عہدیداروں کو طلب کرلیا

پیر جون 17:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے کپڑوں کی سلائی کیلئے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درزیوں کے یونین عہدیداروں کو بدھ کے روز دفتر طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے صدر کے مختلف علاقوں میں قائم درزی خانوں کے دورے کئے اور نرخ چیک کئے جو بہت زیادہ تھے جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے درزیوں کے صدر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے دفتر طلب کرلیا جہاں پر سوٹ کی سلائی کے لئے موضوع نرخ مقرر کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :