ہاکی چیلنج کپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ

پیر 4 جون 2018 17:23

ہاکی چیلنج کپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ہاکی چیلنج کپ میں پشاور بلیو نے پشاور وائٹ کو صفر کے مقابلے دو گول جبکہ پشاور ڈولفنز نے پشاور ریڈ کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی ، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ہاکی چیلنج کپ کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں گزشتہ رات کھیلے گئے دو میچز میں پشاور بلیو اور پشاور ڈولفنز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ، پہلا میچ پشاور بلیو اور پشاور وائٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور بلیوکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی بلیو کی طرف سے فواد اور ہادی نے گول کئے جبکہ دوسرا میچ پشاور ڈولفنز اور پشاور ریڈ کے مابین کھیلاگیا جس میں ڈولفنز نے ریڈ کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دی ، ڈولفنز کی طرف سے اعجاز نے دو ، ذیشان اور نعمان نے ایک ایک گول کیاجبکہ پشاور ریڈ کی طرف سے صمد اور یاسر نے گول کئے ایمپائرنگ کے فرائض ابصار علی اور یاسر نے انجام دیئے ۔