ڈی آئی خان میں پیپسی گودام میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوپانچ لاکھ نقدی لے اڑے

پیر 4 جون 2018 17:23

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) شیخ یوسف اڈہ کے قریب پیپسی گودام میں سرشام ڈکیتی کی واردات ،مسلح ڈاکو گودام سے پانچ لاکھ روپے نقد اور ملازمین کے شناختی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود شیخ یوسف اڈہ کے قریب پیپسی کولا کے گودام میں نامعلوم مسلح ڈاکو مغرب کی نماز کے وقت داخل ہوئے اور منیجر سے پانچ لاکھ روپے نقد جبکہ ملازمین سے موبائل فون اور ان کے شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے ۔ صدر پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف دین محمد ولد سعداللہ خان وزیر سکنہ انڈس سوسائٹی کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :