ڈی آئی خان میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجنوں روزہ دار بہوش

پیر 4 جون 2018 17:23

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدت میں اضافے سے درجنوں روزہ دار بہوش ہوکر ہسپتال پہنچ گئے جنہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت گزشتہ روز 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا اور پیشگوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ گرم لو چل سکتی ہے تاہم اگلے ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے ۔

شہر مین گرمی بڑھنے کے باعث شہر یوں ونوکری پیشہ افراد نے گھروں اور دفاتر سے نکلنا چھوڑدیا اور مقید ہوکر رہ گئے ۔گزشتہ روز بھی متعدد روزہ داروں کو بہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا اور طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیاگیا ۔ہسپتال میں موجود طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :