لڑکی بے حرمتی واقعہ،ملزم کی گرفتاری پر پولیس عملہ کو نقد انعام کل دیاجائیگا

پیر جون 17:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ہشتنگری میں لڑکی کی بے حرمتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین اور دیگر عملہ کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں کل بروز منگل 5 جون کو ضلع ناظم پشاور آفس میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں ایس ایچ او اور عملہ کو نقد انعامات دئیے جائینگے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی کوششوں کے بدولت خیبر پختونخواکی پولیس مثالی پولیس بن چکی ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں خیبر پختونخواپولیس نے متعدد پیجیدہ کیسز میں پھرتی دکھائی اور تحریک انصاف کی پانچ سالہ حکومت کے دوران خیبر پختونخوا کی پولیس نے جو کارکردگی دکھائی وہ اسکی مثال 65 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔