عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جائے، قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی

پیر 4 جون 2018 17:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے تمام تر موجود وسائل کو استعمال میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام چیئرمین عزیز اللہ آفریدی نے میٹروول یوسی 4 سائٹ زون میں موجودماڈل پارک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین، ڈائریکٹر پارکس اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

یوسی چیئرمین نے قائمقام چیئرمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں موجود ماڈل پارک میں خواتین نوجوانوں اور بچوں کوتفریحی اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جھولوں کی فراہمی اور روشنی کی صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ قائمقام چیئرمین نے یوسی چیئرمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماڈل پارک میں کاموں کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے جبکہ موقع پر موجود ڈائریکٹر پارکس کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا ماڈل پارک میںجھولوں کی فراہمی، گھاس کی کٹائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :