صاف ستھرا سرسبز ماحول صحت مند معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے، سید نیئر رضا

پیر جون 17:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ صاف ستھرا سرسبز ماحول صحت مند معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے، درجہ حرارت کو کنٹرول اور ہیٹ ویو سے نجات کے لئے سرسبز ماحول کا فروغ آج کے دورے میں بے انتہا ضروری ہے بلدیہ کورنگی عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے جہاں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے اقدامات کررہے ہیں وہیں آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف یونین کمیٹیز میں جاری تعمیر و ترقی اوعر درپیش عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کیا جائے اور جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت معیاری تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو بروقت اور دیرپا سہولتوں کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :