جنرل اور مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں، الیکشن کمیشن

پیر جون 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 ء کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ جنرل اور مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں لہٰذا تمام متوقع امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کسی بھی قریبی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے بعوض 100 روپے کے مطلوبہ کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر سکتے ہیں مزید یہ کہ کاغذات نامزدگی کے ہمراہ ڈیپازٹ کیلئے دونوں قابل قبول ہیں۔