سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سوئی پہنچ گئے ، شاندار استقبال

پیر 4 جون 2018 17:39

سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سوئی پہنچ گئے ، شاندار استقبال
سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سوئی پہنچ گئے ،سندھ پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی پٹی پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد نے ان کا استقبال کیا،اور انہیں ریلی کی شکل میں سوئی میں لیکر آئے ،اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،ریلی میں قبائیلی عمائیدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی ،جن میں چیف موندرانی ،وڈیرہ محمد بخش موندرانی ،وڈیرہ میاں خان ،وڈیرہ آباد ہوتکانی ،وڈیرہ بارانی ،وڈیرہ علی پیروزانی ،وڈیرہ گل گنہور ،وڈیرہ دین محمدمریٹہ ،وڈیرہ علی مریٹہ وڈیرہ قادر نوتھانی وڈیرہ بشیر چندرازئی میر جمال خان ،کلپر میر ضیا ء اللہ کلپر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے میر سرفراز بگٹی حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پانچ سالہ دور اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور ہزاروں بے روزگار افراد کو روزگار دیا جس کا واضح ثبوت آج کی تاریخی ریلی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور عوام۔ کی خدمت ہے اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم عوام کی تقدیر بدل دئینگے ،انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر کے شہادت کے بعد الیکشن ملتوی ہوئے میرے حلقے کے کئی پولنگ اسٹیشنز میں پانی اور بجلی کی سہولیات نہیں اگر الیکشن ہوئے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں انھوں نے امید ظاہر کیا کہ آئندہ آنے والی حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کی ہوگئی اور پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے