اسلام آ باد پو لیس کی کاروائیاں، چار رکنی گر وہ، مو ٹر سائیکل چور ، طلبا ء سے دھو کہ دہی سے رقم ہتھیا نے والے ملزم سمیت 06ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے ایک گا ڑ ی ، دومو ٹر سائیکل ، جعلی مہر یں ، اسلحہ 03پسٹلز معہ ایمو نیشن خنجر بر آمد

پیر 4 جون 2018 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اسلام آ باد تھا نہ کھنہ اور تھا نہ انڈ سٹر یل ایریا پو لیس کی کاروائیاں، چار رکنی گر وہ، مو ٹر سائیکل چور اور اپنے آ پ کو نمبل یو نیورسٹی کا ملازم ظا ہر کرکے طلبا ء سے دھو کہ دہی سے رقم ہتھیا نے والا ملزم سمیت 06ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے ایک گا ڑ ی ، دومو ٹر سائیکل ، جعلی مہر یں ، اسلحہ 03پسٹلز معہ ایمو نیشن خنجر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد اور راولپنڈی کے علا قوں میں متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الرحمان بگو ی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی رول حسام بن اقبال کو دیا جنہو ں نے ڈی ایس پی طا ہر حسین ، ایس ایچ او تھانہ کھنہ سب انسپکٹر لیاقت علی، اے ایس آئیز شاہد منیر ، افتخا ر علی ، نصیر احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے اقبا ل ٹا ئون گر ین بیلٹ میں ریڈ کرکے ڈکیت گر وہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عبا س خا ن ، محمد جنید ، قیصر علی اور بلا ل خا ن شامل ہیں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا یہ گر وہ ڈکیتی تیا ری کی پلا ننگ کر رہے تھے،جن سے وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چارپسٹل معہ ایمو نیشن برآ مد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد گلفراز احمد ، سب انسپکٹر محمد حنیف اور اے ایس آئی ظفر اقبا ل نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے ایک اور کارروائی کے دوران اے ایس آئی ظفر اقبا ل نے ملزم تقی شاہ جو کہ مقدمہ نمبر 329زیر دفعہ 420/468/471/170/171ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا میں ملوث تھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک گا ڑی ، مہریں و دیگر اشیا ء قبضہ پولیس میں لے کر تفتیش شروع کر دی ،جبکہ پولیس نے ایک مو ٹر سائیکل چور ملزم محمد جبر ان ولد محمد دلا ور سکنہ تحصیل و ضلع لاہور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔ انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔