پنجگور ،سیاسی پارٹیوں کا پی بی 44 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے پنجگور میں سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ

پیر جون 17:39

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پنجگور کے سیاسی پارٹیوں نے پی بی 44 کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے لیے پنجگور میں سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے آل پارٹیز نے پنجگور کم آواران کے لیے کاغذات نامزدگی وصولی کے لیے پنجگور میں بھی سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا آل پارٹیز نے کہا کہ پنجگور سے آواران جانا ہمارے لیے باعث مشکلات اور پریشانی ہے علاقے کی معروضی حالات بھی ایسے ہیں کہ انھیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں الیکشن کمیشن پنجگور کے امیدواروں کے خدشات کو مدنظر رکھ پنجگورکاغذات نامزدگی وصول کرنے کا اہتمام کرائیں تاکہ لوگوں میں موجود خدشات دور ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :