پہلی اولمپین منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ

ڈسٹرکٹ ویسٹ وائٹ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کلرز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کلرز نے ڈسٹرکٹ کورنگی وائٹ کو مات دے دی

پیر 4 جون 2018 17:46

پہلی اولمپین منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ فائیو اے سائیڈ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا اولمپین منصور احمد میموریل فلٹ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس ، گلشن اقبال میں ہورہا ہے چوتھے روز دو میچوں کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ وائٹ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کلرز کو (7)کے مقابلے میں 13گول سے شکست دے دی ۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ وائٹ کے وجاہت علی نے چار (1,5,9,13) منٹ میں کئے۔اسد نے تین بلال ، ظفر شاہ اور بختیار نے 2,2گول (4,6,8,11,15,19,29) منٹ میں گول کئے۔ سائوتھ سینٹر کی طرف سے شہزاد قادر اوراشر قادر نے 2,2 گول (3,6,7,14) منٹ میں کئے۔ اور کاشف احمد، سعداقبال نے 1,1 گول (17,29)منٹ میں کئے۔ اس میچ کے مہمان خصوصی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اور ان کے ساتھ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین ، چئیر مین گلفراز احمد خان ، آرگنائز سیکریٹری جاوید اقبال ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد ، محسن علی خان ، میڈیا کو آرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ، امتیاز الحسن ، جاوید اقبال ، اولمپین وسیم فیروز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کلر نے بآسانی ڈسٹرکٹ کورنگی وائٹ کو 6کے مقابلے میں 11 گول سے مات دے دی ۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کلر کے جنید جلیس نے 4 گول (2,8,15,29) منٹ میں کئے۔حماد ایاز نے 3 گول (6,16,17) منٹ میں کئے۔ ماجد خان اورشاہ زیب نے 2,2 گول (7,9,18,21) منٹ میں کئے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی وائٹ کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عاطف علی نے 4گول داغے اور اپنی ٹیم کو ہار سے نہیں بچا سکے ۔ راجا مرتضی اور عمار اقبال نے ایک ایک گول (22,27) منٹ میں کئے۔ میچ کے ریفری اصغر حسین ، فیصل اسماعیل اور چوندری تنویر نے سر انجام دئیے۔ میچ سپروائز محمد ندیم ، محمد عارف اور عظمت پاشا نے انجام دئیے۔