نیموز اے ٹی ایف 14 اینڈ انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ جولائی میں ہو گی

پیر جون 17:46

نیموز اے ٹی ایف 14 اینڈ انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ جولائی میں ہو گی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں دو لیگ آف نیموز اے ٹی ایف 14 اینڈ انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کراچی میں جولائی میں منعقد کی جائیں گی۔ شمسی ٹینس اکیڈمی اور روٹری کلب آف کراچی (اسپورٹس) اس معروف چیمپین شپ کو آرگنائیز کریں گی۔ معاذ جی اسٹریٹیجک پارٹنر اور نییموز ایونٹ منیجز کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا لیگ 23 جولائی سے 29 جولائی اور دوسرا لیگ 30 جولائی سے پانچ اگست تک منعقد ہو گا۔ دونوں ٹورنامنٹس میں انڈر 14 بوائز اور گرلز کے سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ کھلاڑی اپنی انٹری ایشین ٹینس فیدریشن کی ویب سائٹ پر آن لائین کروا سکتے ہیں۔ تمام غیر ملکی اور دوسرے شہروں کے کھلاڑیوں کو قیام و طعام مہیا کیا جائے گا۔ خواجہ سعید حئی آرگنائیزنگ کمیٹی کے صدر، خالد شمسی چئرمین، گلزار فیروز اور مشتاق احمد نائب صدور، محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سرور حسین میڈیا کوآرڈینیتر کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :