انتخابات 2018ء کے لئے جنرل اور مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگی فارم ایک جیسے ہوں گے، الیکشن کمیشن

پیر جون 18:11

انتخابات 2018ء کے لئے جنرل اور مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگی فارم ایک جیسے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان سے واضح کیا ہے کہ آئندہ انتخابات 2018ء کے لئے جنرل اور مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگی فارم ایک جیسے ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کئے گئے بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدوار 100 روپے کی ادائیگی کرکے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کیلئے نقد رقم اور بینک ڈرافٹ قابل قبول ہو گا۔