اے ایس ایف کی کاروائی ، نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد ، ماں اور بیٹا گرفتار

ملزمہ شبنم ریاض اور اسکابیٹا اربکان نجی ائرلائن کی پرواز سے مسقط جا ر ہا تھا ، اے ایس ایف

پیر 4 جون 2018 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر کے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے مسقط جانے والی خاتون شبنم ریاض اور اس کے بیٹے اربکان کے سامان سے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔