صائمہ خان اور فلم سٹار ندا چوہدری کا عیدپر اکھٹے کام کر نے کا اعلان

دونوں نے محفل تھیٹر میں ڈرامہ ''لونگ الائچی ''میں پر فارم کر نے کا معاہد ہ کر لیا'اسحاق اینڈ کمپنی کے چیئر مین محمد اسحاق

پیر 4 جون 2018 18:11

صائمہ خان اور فلم سٹار ندا چوہدری کا عیدپر اکھٹے کام کر نے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان اور فلم سٹار ندا چوہدری کا عیدپر اکھٹے کام کر نے کا اعلان 'دونوں نے محفل تھیٹر میں ڈرامہ ''لونگ الائچی ''میں پر فارم کر نے کا معاہد ہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محفل تھیٹر میں ہونیوالی تقریب میں اسحاق اینڈ کمپنی کے چیئر مین محمد اسحاق 'سماجی کارکن ندیم پہلوان 'جونا بٹ سمیت دیگر شر یک ہوئے جہاں صائمہ خان اور فلم سٹار ندا چوہدری نے عید کے ڈرامے میں اکھٹے کام کر نے کا باقاعدہ اعلان کر دیا انکے ساتھ فلم سٹار ہنی شہزای 'کامیڈین اکرم ادس سمیت دیگر فنکاربھی موجود ہوں گے اس حوالے سے ڈرامہ کے ڈائر یکٹر اظہر ملک اور اسٹنٹ ڈائر یکٹر مبشرملک نے ڈرامے کی کاسٹ اور دیگر معاملات کے حوالے سے صحافیوں کو بر یفنگ دی جس میں بتایا کہ صائمہ خان اور فلم سٹار ندا چوہدری کافی عرصہ باد ایک ساتھ ڈرامے میں پرفارم کریں گی اور یقینی طور پر یہ ڈرامہ کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر یگا ۔

متعلقہ عنوان :