گلوکارہ نوراں لال اور بابرخیالی سرگودھوی کا نیا البم تکمیل کے آخری مراحل میں

پیر 4 جون 2018 18:19

گلوکارہ نوراں لال اور بابرخیالی سرگودھوی کا نیا البم تکمیل کے آخری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) معروف گلوکارہ نوراں لال اور گلوکار بابرخیالی سرگودھوی کا نیا ویڈیوالبم کی ان دنوں ملک کی مختلف خوبصورت لوکیشنز پر عکسبندی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیوالبم کے پروڈیوسر ریاض علی آرزو ہیں،اس ویڈیوالبم میں شاعری ایم اے تبسم ،ریاض علی آرزو،نے کی ہے جبکہ اس ویڈیوالبم کے ہدائیتکار ایم اے تبسم ہیں۔اس ویڈیوالبم میں بہت سے نئے فنکاروں کیساتھ ساتھ کچھ معروف فنکاروں نے بھی اپنا کام عکسبند کروایا ہے۔مکمل ہونے کے بعد اس ویڈیوالبم کو آر پی گولڈ ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ریلیزکریگی۔

متعلقہ عنوان :