معروف شاعر ایم اے تبسم مصروف ترین شاعر بن گئے

پیر جون 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء)معروف شاعر،کالم نگار ایم اے تبسم ان دنوں مصروف ترین شاعر بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف شاعر ایم اے تبسم ان دنوں بہت سے گلوکاروں بابرخیالی سرگودھوی،ارشاداحمدانصاری،اقبال کوٹی،زاہدملک سمیت دیگر کے لئے گیت لکھنے میںبے حد مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے ایم اے تبسم نے کچھ عرصہ پہلے گیت لکھنے بند کردئیے تھے۔اور وہ مختلف اخبارات میں اپنے کالم لکھ رہے ہیں۔اب جب کہ کچھ دوستوں کے کہنے پر انہوں نے گلوکاروں کے لئے گیت لکھنے شروع کردئیے ہیں۔جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔اور عوام کو ایک بار پھر سے اچھی شاعری سننے کوملے گی۔