پنجابی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں لیجنڈزمصطفی قریشی ،غلام محی الدین ،شاہد،بہار بیگم، انجمن شامل

پیر 4 جون 2018 18:19

پنجابی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں لیجنڈزمصطفی قریشی ،غلام محی الدین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پنجاب کی ثقافت پر بننے والی بڑے بجٹ کی پنجابی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کی کاسٹ میں لیجنڈز فنکاروں مصطفی قریشی ،غلام محی الدین ، شاہد خان ،بہار بیگم ، نغمہ بیگم اور انجمن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے فلم پروڈیوسر بائو اصغر کا کہنا ہے کہ لیجنڈاداکاروں کی شمولیت سے فلم کو چار چاند لگ جائیں گے، فلم کے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد کا کہنا ہے کہ عید کے فوراًً بعد اس حوالے سے لیجنڈز آف پاکستان سے ملاقاتیں شروع کی جائیں گی اور ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی ،اس فلم میں لیجنڈز اداکاروں کی شمولیت اور ڈوبتی انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے اقدام پرسوشل اور سماجی حلقو ں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ بڑی تعداد میں لوگوں کی طرف سے بائو اصغرکا خیر مقدم کیا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :