لا وڈ اسپیکرایکٹ خلاف ورزی کیس ،فاروق ستارسمیت 4 ایم کیوایم رہنما ئو ں کی گرفتاری کا حکم

ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے، عدالت

پیر 4 جون 2018 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لا وڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم د دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔