Live Updates

اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے نگران وزیراعلی کیلئے الیکشن کمیشن کو نام دیدیئے

حکومت کے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی ، اپوزیشن کی طرف سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر)دوست محمد کا نام شامل

پیر 4 جون 2018 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبے میں نگران وزیراعلی کے لیے 4 نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیئے،حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی کے نام جبکہ اپوزیشن کی طرف سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر)دوست محمد کا نام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلی کے لیے پہلے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دی گئی تھی تاہم اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت پر تحریک انصاف کی قیادت نے بعد میں منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا جس کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نگران وزیراعلی کے لیے نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں صوبے کے نگران وزیراعلی کے لیے 4 نام دیئے گئے ہیں جن میں حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی کے نام شامل ہیں جب کہ اپوزیشن کی طرف سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر)دوست محمد کا نام دیا گیا ہے۔اسپیکر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلی کینام پرمتفق نہیں ہوسکی لہذا الیکشن کمیشن آئین کے تحت 2 روز میں نگران وزیراعلی نامزد کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات