روسی صدر کا آئندہ دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چینی وزیر خارجہ

پیر 4 جون 2018 18:31

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) چین کے ریاستی کونسلر و وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا آئندہ دورہ چین ، چین،روس تعلقات کے اگلے مرحلے کی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے جوہانسبرگ میں برکس ممالک کے وزرا خارجہ کے رسمی اجلاس کی ضمنی جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دورانمطابق وانگ ای نے کہا کہ صدر پوٹن آٹھ سے دس جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چھنگ تاو سمٹ میں بھی شریک ہوں گے۔

پوٹن کا نئی مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہو گا جبکہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر کے درمیان رواں برس پہلی بار ملاقات ہو گی۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ روسی صدر کے دورہ چین کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے اور فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو مضبوط تقویت فراہم کرنے کے لیے چین روس کے ساتھ مشاورت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر لاوروف نے کہا کہ روس صدر پوٹن کے دورہ چین کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :