جنوبی بحیرہ چین کی مستحکم صورتحال مختلف فریقوں کے مفادات سے مطابقت رکھتی ہے، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

پیر 4 جون 2018 18:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کی مستحکم صورتحال مختلف فریقوں کے مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل راشد الیموف نے کہا کہ چین اور آسیان کے رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں جنوبی بحیرہ چین کی کشیدہ صورتحال میں کمی ہو ئی ہے جو مختلف فریقوں کے مفادات سے مطابقت رکھتی ہے ۔

الیموف نے میڈیا کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور آسیان کے رکن ممالک نے قریبی اور مثبت روابط قائم کئے ہیں اور جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے فریقوں کے عملی اعلامیے پر موئثر عمل درآمد کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :