اسرائیل سے میچ ، فلسطینی بچے میسی سے ناراض ہو گئے

70ننھے شائقین نے میسی کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر دل نہ توڑیں

پیر 4 جون 2018 18:37

اسرائیل سے میچ ، فلسطینی بچے میسی سے ناراض ہو گئے
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ کی خبروں پر فلسطینی بچے سٹار فٹبالر میسی سے ناراض ہو گئے ہیں، 70ننھے شائقین نے میسی کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر دل نہ توڑیں۔ارجنٹائنی سٹار میسی بڑوں میں ہی نہیں بچوں میں بھی مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ میچ نے فلسطینی بچوں کو اداس کر دیا۔

دونوں ٹیموں نے 9 جون کو مد مقابل ہونا ہے۔ اسرائیلی مظالم سے تنگ 70 فلسطینی بچوں نے میسی کے نام خط لکھا ہے۔معصوم مداحوں نے سٹار فٹبالر سے استدعا کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر ان کا دل نہ توڑیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ یروشلم کے جنوب میں اس مقام پر کھیلا جائے گا جو 70 برس پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔