لوڈشیڈنگ کاسبب 47 فیصد بجلی کاضیاع ہے،8کروڑسے نئے میٹرز کی تنصیب کی جائے گی،ون کنکشن ون میٹر کے فارمولا سے بجلی کے ضیاع پر قابو پائیں گے،لائن لاسز، چوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرینگے ،

صارفین غیر ضروری بجلی کااستعمال نہ کریں، کفایت شعاری میں محکمہ اور عوام دونوں کیلئے بہتری ہے‘ برفباری ، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ڈیم مطلوبہ ضرورت بجلی مہیا نہیں کررہے، پاکستان وآزادکشمیر کواندھیروں سے نوازشریف نے نکالا ہے، راجہ فاروق حیدر نے آزاد خطہ کے عوام کو باا ختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثارا حمد خان کی میڈیاسے گفتگو

پیر 4 جون 2018 18:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثارا حمد خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں لوڈشیڈنگ کاسبب 47 فیصد بجلی کاضیاع ہے،8کروڑسے نئے میٹرز کی تنصیب کی جائے گی،ون کنکشن ون میٹر کے فارمولا سے بجلی کے ضیاع پر قابو پائیں گے،لائن لاسز، چوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرینگے ، محکمہ برقیات میں اصلاحات کیلئے 4چیف انجینئرز تعینات ہیں،صارفین غیر ضروری بجلی کااستعمال نہ کریں، کفایت شعاری میں محکمہ اور عوام دونوں کیلئے بہتری ہے۔

برفباری ، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ڈیم مطلوبہ ضرورت بجلی مہیا نہیں کررہے، پاکستان وآزادکشمیر کواندھیروں سے میاں محمد نوازشریف نے نکالا ہے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد خطہ کے عوام کو باا ختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ،گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں محکمہ برقیات پر توجہ نہیں دی گئی سائوتھ میں 99جبکہ نارتھ میں 90 فیصددستیاب ہے ،لائن لاسز ، چوری ،میٹرز کی خرابی کے باعث آزادکشمیر کی 47 فیصد بجلی کاضیائع ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹاسک فورس قائم کرینگے ،انہوں نے کہاکہ 2سرکل میں مجسٹریٹ بھرتی کرنے پر غور کررہے ہیں ، بذریعہ پولیس نادہندہ گان ، چوروں کیخلاف کارروائی کرینگے،محکمہ برقیات میں ن لیگ کے موجودہ دور اقتدار میں ملازمین کواپ گریڈ کیاگیا جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ منگلا ڈیم جو کہ بجلی پیدوار کا بڑاذریعہ ہے پانی کی کمی کے باعث 10ٹربائن میں سے 1چل رہی ہے وہاں بجلی کی کمی تو ہوگی ۔

محکمہ برقیات میں بہتری لانے کیلئے ہر حلقہ میں 2سب دویژن بنائیں گے ، برقیات میں اصلاحات کیلئے 2 چیف انجینئر ز کااضافہ کیاہے سائوتھ نارتھ میں ایک ایک جبکہ گرڈ کیلئے ایک اور سروی لیشن کیلئے ایک چیف انجینئر تعینات ہے ۔سال 2018-19 برقیات میں مزید بہتری لائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس ہر گھر کا معائنہ کرے گی ، چوری ،لائن لاسز، میٹرز کی خرابی کی جانچ پڑتال کرینگے،راجہ نثار احمد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آزادکشمیر کی ضرورت 350 میگاواٹ ہے ۔

یہاں بجلی کاضیاع بڑے ہوٹلوں ، کرش اور آرامشینوں سے زیادہ ہوتاہے ۔ پترینڈ ، گلپور ، منہاسہ ، لوات ، دواریاں کے پراجیکٹ کی بجلی سے پیدوار کی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن پاکستان میاں محمد نوازشریف کی پاکستان باالخصوص پنجاب میں کامیابی کاراز میرٹ ہے ۔ جو کی تقلیدی ہم نے راجہ فاروق حیدر خان کی قیات میں آزادکشمیر میں کرچکے ہیں، این ٹی ایس جیسے اقدامات سے ممبران اسمبلی اور مسلم لیگ ن کو نقصان ہواہے لیکن ریاست کو فائدہ ہواہے ۔

ن لیگ اجتماعی فائدہ کیلئے کام کررہی ہے ، اگر انفرادی فائدہ تلاش کرتے تو این ٹی ایس جیسے اقدامات نہ اٹھاتے ہیں این ٹی ایس کے ثمرات قوم کو دو سے تین سال کے اندر مستعفید کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ 13ویں ترمیم کی منظوری سے ریاست کے عوام باوقار اور ریاست بااختیار ہوگی ۔