راجہ نثاراحمدخان، راجہ نصیراحمدخان، سردارفاروق سکندرخان کی نگران وزیراعظم ناصرالملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پیر 4 جون 2018 18:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزادکشمیرکے وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان،وزیربلدیات ولوکل گورنمنٹ راجہ نصیراحمدخان،وزیرمال وبہبودآباد سردارفاروق سکندرخان نے نگران وزیراعظم ناصرالملک کومبارکباددی ہے وزراء کرام نے اپنے اپنے پیغام میںکہاہے کہ قوم نے ان پرجواعتمادکیاہے امیدہے کہ وہ اس پرپورااتریںگے نگران وزیراعظم ناصرالملک شفاف انتخابات کویقینی بناکرملک میںجمہوریت کے تسلسل کویقینی بنائینگے جوقوم کی بڑی خدمت ہے وزراء کرام نے کہاکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے طورپربھی جناب ناصرالملک کاکردارانتہائی شفاف رہاہے جوان کی پروقارشخصیت کاعکاس ہے۔