جیلوں میں بند قیدیوں کیساتھ انسانیت کاسلوک اولین ترجیح ہے ، وزیر جیل خانہ جات چوہدری اسحاق

پیر 4 جون 2018 18:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چوہدری محمد اسحا ق نے کہاہے کہ آزادکشمیر کی جیلوں میں بند قیدیوں کیساتھ انسانیت کاسلوک اولین ترجیح ہے ، افطار وسحر میں قیدیوں کو بہترین سہولیات فراہمی کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایات دی ہیں،قیدیوں کو طبی سہولیات بروقت پہنچانے کیلئے 3ایمبولینس حاصل کرلی گئیں ہیں، آزادکشمیر کی تینوں بڑی جیلوں میں ایک ایک ایمبولینس پہنچادی گئی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے ، پوری ریاست میں تین بڑی جیلیں موجود ہیں، سب جیلوں میں بھی قیدیوں کو بہترین رہائش ، کھانا اور عبادات کاوقت مل رہاہے ، رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے باعث قیدیوں کوان کے جرم کے مطابق نہیں بلکہ انسانیت کے تقاضے پورے کرنے کیلئے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی بہترین دیکھ بھال ہمارا فرض ہے جو احسن انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وازارت جیل خانہ جات نے باقاعدہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قیدیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74 میں ترمیم سے آزاد ریاست بااختیا رہوئی ہے جس کاکریڈٹ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم آّزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت جملہ ٹیم کو جاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74میں اپوزیشن نے مخالفت کرکے جگہ ہنسائی کا کردار اداکیا۔ جو قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہاکہ الحمداللہ ن لیگ کے پاس اتنی سیاسی قوت موجود کہ وہ جو ریاست کے حق میں فیصلہ کرے تو کوئی پریشانی کاسامنا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آنیوالے الیکشن کو کشمیر ی قوم ن لیگ کے حق میں کامیابی سے ہمکنار کریگی انہوں نے کہاکہ ن لیگ پاکستان وکشمیریوں کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں۔انشاء اللہ کامیابی ن لیگ کی ہوگی ۔