سنکیانگ سے پانچ سال میں پانچ ہزار مال بردار گاڑیاں یورپ روانہ ہوئیں

چار ماہ کے دوران مغربی ممالک کی طرف جانے والی 816گاڑیاں یہاں سے گزریں ،کسٹم حکام

پیر 4 جون 2018 18:49

ارمچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) چین کے شمال مغربی درہ الاٹا سے پانچ ہزار مال بردار گاڑیاں چین سے یورپ کی طرف روانہ ہوئی،یہ درہ چین کے خودمختار ریجن سنکیانگ یغور میں واقع ہے اور یہ جدید شاہرہ ریشم پر مصروف ترین زمینی بندرگاہ ہے،یہ درہ مشرقی ایشیاء کی اقتصادی پٹی اور یورپی اقتصادی علاقے کو آپس میں ملاتا ہے،درہ پر فرائض انجام دینے والے کسٹم حکام کے مطابق 2018کے دوران مغربی ممالک کی طرف جانے والی 816گاڑیاں یہاں سے گزریں،جبکہ 2011سے اب تک ایک درے سے پانچ ہزار گاڑیاں گزر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس راستے سے تیرہ یورپی ممالک کے 36شہروں کے لیے گاڑیاں روانہ ہوتی ہیں،سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اس راستے سے 6.19ملین ٹن کی چین میں درآمدات کی گئی جبکہ 9لاکھ 47ہزار ٹن کی چین سے برآمدات ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :