وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ٹورازم کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی، سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت
پیر 4 جون 2018 18:49
(جاری ہے)
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کا بہت پوٹینشل موجود ہے اور آزادکشمیر کا قدرتی حسن ہی ٹوریسٹ کو متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں بنانے کے علاوہ سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے آزادکشمیر بھر میں روڈ نیٹ ورک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح آزادکشمیر کا رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ کوہدایت کی کہ آزادکشمیر بھر میں موجود تاریخی جگہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ٹوریسٹ ریسٹ ہاؤسز کو معیاری بنانے کے علاوہ ریسٹ ہاؤسز میں سیاحوںکے لئے جملہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کی معلومات کو یقینی بنایاجائے اور کوہالہ انٹری پوائنٹ پر لوکل پراڈکٹس کا ڈسپلے سنٹر بنایا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹورازم کوریڈور کے ذریعے آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب نے وزیراعظم آزادکشمیر کو بتایا کہ آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر ویلکم بوتھ بنا رہے ہیں اور سیاحوں کو معلومات کی فراہمی کے لئے انفارمیشن سنٹر بھی قائم کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات پر کمیونٹی بیس ایکو ٹورازم کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹری پوائنٹ پر سیاحوں کی سہولیات کے لئے سمارٹ کارڈ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.