13ویں ترمیم کے بعد آزاد خطہ کو مثالی تعمیر وترقی کا شاہکار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ چوہدری مسعود خالد

پیر 4 جون 2018 18:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر قیادت ایکٹ 1974ء میں 13ویں ترمیم کے بعد آزاد خطہ کو مثالی تعمیر وترقی کا شاہکار بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آج ہم آزاد جموںوکشمیر کے دستور کو باوقار بنانے پر خداوند تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم یہ تاریخی کام کرنے میں سرخرو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوامی وفود سے ملاقات کے دوران چوہدری محمد مسعود خالد نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان کے ساتھ قرار داد الحاق پاکستان کے ذریعہ منسلک کر دیا تھا ۔ لہذا کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان محبت اور اخوت کے رشتہ کو کوئی بھی کم نہیں کر سکتا ۔ کشمیریوں کے ساتھ محبت ہر پاکستانی کے دل میں ہے ۔ چوہدری مسعود خالد نے واضح کیا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکتے اور بالا آخر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گے ۔