کشمیر کونسل کے اختیارات کی منتقلی سے آزاد حکومت مضبوط ہو گی‘ وزیر جیل خانہ جات چوہدری اسحاق

پیر 4 جون 2018 18:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے اختیارات کی منتقلی سے آزاد حکومت مضبوط ہو گی ہے اور یکم جون 2018ریاست کی پارلیمانی تاریخ میں ایک سنہری دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے آئین 1974میں 13ویں ترمیم کے حوالہ سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس ترمیم سے آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگاکیونکہ آزاد ریاست جموں وکشمیر اور اس کے عوام کو غلام رکھنے اور معذور سوچ کے حامل سیاسی زعماء کشمیر کونسل کے خاتمے سے سیاسی طور پر یتیم ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر اس عزم اعادہ بھی کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت آزاد خطہ کو مثالی تعمیر وترقی کا شاہکار بنانا ہمارا مشن ہے ۔