ایکٹ 74میں ترمیم وزیر اعظم کا ایسا کارنامہ ہے جو تاریخ میںسنہری حروف میں لکھا جائے گا ‘ چوہدری ناصر محمود

پیر جون 18:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ممبر جنرل کونسل چودھری ناصر محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ ایکٹ 74میں ترمیم وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا ایسا کارنامہ ہے جو تاریخ میںسنہری حروف میں لکھا جائے گا اگر اسی طرح موجودہ حکومت میرٹ کی بالادستی اور تعمیر وترقی کے کام کر تی رہی تو 5سالوں میں انقلابی تعمیر و ترقی ہو گی جو اس سے قبل کسی بھی سابقہ ادوار میں نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی تاریخ میں جتنے بھی کشمیر ی لیڈر آئے ہیں ان میں سے راجہ فاروق حیدر خان وہ واحد لیڈر ہے جنہوں نے پاکستان کی حکومت سے برابری کی سطح پر بات کر کے قائل کیا کہ کشمیر ی بھی اس ملک کے شہری ہیں ان سے غلاموں کی سطح پرسلوک نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہم اس موقع پرقائد میاں محمد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کر تے ہیں کہ انہوں نے کشمیریوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا اور ذاتی دلچسپی لے کر ایکٹ 74میں ترمیم کر وائی جس سے تمام جملہ اختیارات حکومت آزادجموں وکشمیر کو تفویض ہوگئے ہیں۔